کولکاتہ،24/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ساردا گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے بی جے پی میں حال ہی میں شامل ہوئے ترنمول کانگریس کے سابق رہنما سوون چٹرجی سے جمعرات کو پوچھ گچھ کی۔ایجنسی کے ذرائع نے یہ معلومات دی۔چٹرجی کولکاتہ کے سابق میئر ہیں۔وہ سالٹ لیک علاقے میں سی جی او کمپلیکس واقع سی بی آئی دفتر میں اپنے دوست بیساکھی بنرجی کے ساتھ دوپہر ساڑھے بارہ بجے پہنچے۔ اس گھوٹالے کے سلسلے میں جانچ ایجنسی کے حکام نے پہلے بھی چٹرجی سے پوچھ گچھ کی تھی۔سپریم کورٹ نے گھوٹالے کی جانچ کا حکم دیا تھا اور یہ معاملہ سال 2014 میں سی بی آئی کے حوالے کر دیا تھا۔